Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اعداد و شمار میں چینی کی قیمت 200 روپے پر پہنچنے کا اعتراف

پشار میں ایک ہفتے کے دوران چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، قومی ادارہ شماریات
شائع 08 ستمبر 2023 02:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے جب کہ اسلام آباد میں فی کلو چینی کی قیمت 190 روپے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

پنجاب حکومت نے چینی اسمگلنگ میں ملوث 13 بڑے نام ایف آئی اے کو دے دیے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی 20 روپے، کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی ہے۔

sugar mills

اسلام آباد

sugar price

Pakistan Bureau of Statistics