Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کا بدلتا موسم کیا رنگ دکھائے گا، محکمہ موسیمات کی پیش گوئی

ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 03:35pm

شہرقائد کے باسی کافی دنوں سے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے تھے لیکن دو دن سے گرم موسم کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ کے حالات بھی بتا دیئے ہیں۔۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے مطابق ہفتہ کو بھی کراچی میں موسم گرم رہے گا اور سورج تیز ہوگا۔ البتہ اتوار سے بادلوں کی جزوی واپسی کا امکان ہے۔ آئندہ جمعہ کو بادل کافی زیادہ ہوسکتے ہیں لیکن گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

karachi

Hot Weather