Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا داماد ہوں، میرا پرجوش استقبال کیا جائے، برطانوی وزیراعظم کا مطالبہ

برطانوی حکام کو امید ہے کہ سُونک کی 'حیثیت' مودی کے ساتھ مذاکرات میں مدد کرے گی
شائع 08 ستمبر 2023 02:07pm
تصویر: دی ٹائمز
تصویر: دی ٹائمز

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ وہ جی 20 کانفرنس کیلکئے دہلی کے ’خصوصی‘ دورے کے منتظر ہیں، جہاں انہیں یقین ہے کہ بطور وزیراعظم پہلے دورے کے دوران ان کا استقبال ’بھارت کے داماد‘ کے طور پر کیا جائے گا۔

رشی سونک جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل جمعہ8 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔ عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد سے یہ ان کا پہلا دورہ بھارت ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کو امید ہے کہ سونک کی ہندوستانی وراثت اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی کی موجودگی، جو بھارت کے امیر ترین افراد میں سے ایک کی بیٹی ہیں، ان کے آنے پر مقامی لوگوں کی طرف سے گرمجوشی سے استقبال کی ضمانت ہوگی۔ وہ اس دورے کو بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پیشرفت کے ساتھ ساتھ روس کی جانب سے یوکرین کے اناج کی ناکہ بندی روکنے کیلئے کام کرنے پر آمادگی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دہلی کے سفر کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سونک نے کہا، ’یہ خاص ہے۔ میں ایک ایسے ملک کا دورہ کروں گا جو میرے بہت قریب اور عزیز ہے۔ میں کچھ سال سے واپس نہیں گیا ہوں. “

رشی سونک عام طور پرہرفروری میں اپنی فیملی کو بھارت لے جاتے تھے، تاہم 2020 میں چانسلر بننے کے بعد سے انہوں نے یہ سالانہ دورے ترک کردیے تھے۔

سونک کا مزید کہنا تھا کہ ، ’میں نے کہیں دیکھا تھا کہ مجھے ’انڈیا کا داماد‘ کہا جاتاہے، مجھے امید ہے کہ اس کا مطلب پیار سے ہی تھا۔ لیکن میں وہاں واپس جانےکے لئے پرجوش ہوں. میرے ساتھ اکشتا کا ہونا بھی اچھا ہے‘۔

اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں آئندہ 24 گھنٹوں میں جی 20 رہنما دہلی پہنچیں گے۔ ان میں امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ کئی یورپی سربراہان مملکت بھی شامل ہوں گے۔ تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے پردادا انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے رکن نکلے

قوانین کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیراعظم کوجُرمانہ، عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

الٹی تاریخ کا آغاز، برصغیر کے افراد کا برطانیہ پر راج

دنیا کے دیگر رہنماؤں کے برعکس سونک کو بھارت میں خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ وہ اور ان کی اہلیہ ہفتے کے اختتام پر دہلی میں واقع اکشردھام ہندو مندر جائیں گے۔ جی 20 سےقبل سے قبل بھارت میں اسٹریٹ وینڈرز سونک کی پینٹنگز بھی فروخت کررہے ہیں جن پر برطانوی وزیر اعظم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات درج ہیں۔

برطانوی حکام کو امید ہے کہ بھارت میں سنک اور ان کی اہلیہ دونوں کو اسٹار کا درجہ حاصل ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور وزیر اعظم کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے مراعات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سونک اور مودی ہفتے کے آخر میں دو طرفہ ملاقات کریں گے ،توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم اس سال کے آخر سے پہلے تجارتی معاہدے پر زور دیں گے اور ساتھ ہی کہیں گے کہ بھارت کو روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر اعظم اس اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات نہیں کریں گے۔ تاہم سونک کا کہنا ہے کہ اگر آمنا سامنا ہوا تو نے ان کے پاس ماسکو کے لیے مضبوط پیغام ہوگا۔

india

Rishi Sunak

G20 Summit

SON IN LAW

India’s ‘son in law