Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چندریان کی کامیابی کے بعد بھارتیوں نے چاند پر پلاٹ خریدنا شروع کردیے

بیویوں کوخوش کرنے کیلئے 'چاند' لا کر دینے والا ایک اور شوہرسامنے آگیا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 02:30pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

مغربی بنگال کے ضلع جھاڑگرام میں ایک نوکھا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر بیوی کو ایک پلاٹ تحفے میں دیا۔ انوکھی بات یہ ہے کہ یہ پلاٹ زمین نہیں چاند پرہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے مہتو نامی شخص نے چاند پر 10 ہزار روپے میں ایک ایکڑ زمین خریدی تھی، جو وہ اپنی بیوی کو شادی کی پہلی سالگرہ پرتحفے میں دینا چاہتے تھے۔

سنجے مہتو کے مطابق ہندوستان کے کامیاب چندریان 3 مشن سے متاثر ہوکر انہوں نے یہ تحفہ خریدنے کا ارادہ کیا تھا۔

سنجے مہتو کا کہنا ہے کہ ’میں اور میری بیوی طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور پھر پچھلے اپریل میں ہم نے شادی کر لی۔ میں نے اس کو چاند دینے کا وعدہ کیا تھا۔ میں اس وعدے پر پورا نہیں اتر سکا۔ لیکن اب ہماری شادی کے بعد اس کی پہلی سالگرہ پر، میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے چاند پر ایک پلاٹ تحفے میں دیا جائے‘۔

مزید پڑھیں:

سال 2023 میں کتنی بار اور کب سورج اور چاند کو گرہن لگے گا

چاند کیلئے بھارتی مشن ’چندریان -3‘ کی کامیابی یا ناکامی کا علم کب ہوگا

چاند کا راستہ 3 دن کا تو بھارتی مشن کو 40 دن کیوں لگیں گے

انہوں نے اپنے دوست کی مدد سے لونا سوسائٹی انٹرنیشنل کے ذریعے زمین خریدی۔ اس سارے عمل کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان پیسوں سے کچھ اور لا سکتے تھے، جواب میں سنجے مہتو نے کہا کہ ’ہاں، میں کر سکتا تھا، لیکن چاند ہم دونوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے‘۔

اگرچہ خلا میں نجی ملکیت عملی طور پر ممکن نہیں ہے، لیکن تحفے دینے والی ویب سائٹس اب بھی ’چاند کی زمین کے ٹکڑے فروخت کرتی ہیں‘ اور ان لوگوں کو ’سرٹیفکیشن‘ فراہم کرتی ہیں جو انہیں خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

2020 میں راجستھان کے اجمیر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو شادی کی سالگرہ پر چاند پر تین ایکڑ زمین تحفے میں دی تھی۔ دھرمیندر انیجا نامی شخص نے کہا کہ انہوں نے چاند پر زمین اس لیے خریدی کیونکہ وہ اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اپنی بیوی کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے۔

سال 2018 میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کی زمین کا ایک ٹکڑا خریدا تھا، جسے ”مارے مسکووینس“ یا ”سی آف مسکووی“ کہا جاتا ہے۔

بودھ گیا کے رہنے والے نیرج کمار نے بھی اداکار شاہ رخ خان اور سوشانت سنگھ راجپوت سے متاثر ہوکر اپنی سالگرہ پر چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی تھی۔

birthday

Gifts

bengal

land on moon