عام انتخابات کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر عملے کی ٹریننگ کا آغاز
کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں شروع کرتے ہوئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14 تا 16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جب کہ ریجنل، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جا چکی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کے لئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرے گا۔
اسلام آباد
Election Commission of Pakistan (ECP)
general elections 2023
election management system
مقبول ترین
Comments are closed on this story.