Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مایونیز کا وہ استعمال جو آپ نے خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

مایونیز کھانے لذیذ بنانےکےعلاوہ بھی بہت کارآمد ہے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 03:48pm
تصویر: ٹپس اینڈ ٹرکس/ویب سائٹ
تصویر: ٹپس اینڈ ٹرکس/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ برگر میں مایونیز نہ ہوتو وہ برگر ہی نہیں لگتا، اکثریت خصوصاً نوجوان نسل مایونیز کو برگرز اور سینڈوچز میں بہت پسند کرتی ہے۔

لیکن کھانوں کو ذائقہ داربنانے کے علاوہ مایونیز آپ کے دیگر کاموں میں بھی مدد کرسکتا ہے، خصوصاً جب معاملہ صفائی ستھرائی کا ہو۔

گھروں میں موجود لکڑی کی میز اور فرنیچر پراگر داغ دھبے ہوں تو خواتین کے سگھڑاپے پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

اگر آپ بھی لکڑی پر موجود داغ دھبوں سے پریشان رہتی ہیں تو مایونیز کا استعمال اس پریشانی کو دور کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں

ٹک ٹاک ٹرینڈ کے چکر میں بچوں کے سر پر انڈہ پھوڑنے والے خبردار

ساڑھے 4 لاکھ روپے کمانے کیلئے آپ کو بس نیند کے مزے لوٹنے ہیں

اس کیلئے ایک ایک چمچ مایونیز کو لکڑی پر موجود داغ پر لگائیں، اسے تقریبا 30 منٹ سے لے کر ایک گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑدیں۔ اس کے بعد اسے ایک صاف کپڑے سے صاف کرلیں۔

مایونیز میں موجود تیل اور فیٹس لکڑی پر لگے داغوں کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Women

kitchen hacks

Mayonnaise

cleaning hacks