Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن : فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی
شائع 08 ستمبر 2023 10:50am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن کےمعاملے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔

عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپریل2024 میں ٹرسٹ کی ازسرنورجسٹریشن کیلئےدرخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کےحوالےسےفیصلہ کردیا جاتا ہے۔ 90 دن کاعرصہ گزرجانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

bushra bibi

ٰImran Khan