بنگلورو ائرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے 72 سانپ اور 6 بندر پکڑے گئے
سانپوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا، مقدمہ درج
بھارتی شہر بنگلورو کے ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے سامان سے 72 سانپ اور 6 بندر تحویل میں لے لیے۔
خیلج ٹائمز کے مطابق کسٹمز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ، کل 78 جانور ملے ہیں، جن میں مختلف رنگوں کے 55 بال پائتھنز اور 17 کنگ کوبرا شامل ہیں جو زندہ اور فعال حالت میں پائے گئے، جبکہ چھ کیپوچن بندر مردہ حالت میں ملے’۔
بازیاب کرائے گئے جانوروں کو کسٹم ایکٹ کی دفعہ 110 کے تحت قبضے میں لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سانپوں کو ان کے ملکوں مین واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ مردہ بندروں کو تلف کردیا گیا ۔
اہلکار نے بتایا کہ ان تمام 78 جانورکی اسمگلنگ سے متعلق وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
india
Bengaluru airport
72 snakes, 6 monkeys
مقبول ترین
Comments are closed on this story.