پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں
سبھی جانتے ہیں کہ جنک فوڈ ہماری صحت کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے، لیکن اس کے باوجود ہفتے میں دو سے تین بار جنک فوڈ کھانا ہماری روایات میں شامل ہوچکا ہے۔
باہر کا کھانا اکثریت کیلئے گیس، سوزش اور تیزابیت کا سبب بنتا ہے، جس کو دور کرنے کیلئے لوگ ادویات کی طرف رُخ کرتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں کہ ان ادویات کے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ پیٹ کے مسائل کا علاج گھر میں بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔
یہاں ہاضمے کے مسائل سے بچنے کے لیے اجوائن کے استعمال کے کچھ مؤثر طریقے بتائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
صبح کا آغاز بادام سے کرنا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے
رات کو دودھ پینا فائدہ مند ہے لیکن کچھ نقصانات بھی جان لیں
وٹامن کی گولیاں کھانے والے محتاط ہوجائیں
ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اجوائن گیس اور ہاضمے سے متعلق مسائل روکنے کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔
-
اس میں موجود جراثیم کش خصوصیات معدے کے مسائل کو دور کرنے کے لیے مؤثر سمجھی جاتی ہیں۔
-
یہ نظامِ ہاضمہ کو متوازن رکھتی ہے۔
-
ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔
-
تیزابیت، گیس، بدہضمی، پیٹ پھولنے کے مسائل اور پیٹ درد کو دور کرنے میں فائدہ مند ہے۔
ہاضمے کے مسائل کیلئے اجوائن کا استعمال کرنے کے طریقے
اجوائن اور لیموں کا رس
اجوائن اور لیموں کا رس کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ اگر گیس کی وجہ سے پیٹ پھول جاتا ہے تو اجوائن اس میں بھی مدد کرسکتی ہے۔
بنانے کیلئے اجوائن اور لیموں کا رس ایک ساتھ مکس کریں، اب اس مکسچر میں چٹکی بھر کالا نمک شامل کریں، اسے دن میں دو بارضرور لیں۔
اجوائن اور ادرک
اجوائن اور ادرک بھی پیٹ کے مسئلے کو دور کرنے کیلئے بہترین ہے۔ اجوائن میں پائے جانے والے فعال انزائم گیس، سوزش اور بدہضمی کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
یہ میٹابولزم کو بڑھاتی ہے اور جسم کی چربی کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
اسے بنانے کیلئے اجوائن اور خشک ادرک کو پیس کر پاؤڈر بنالیں، ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ پاؤڈر ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اب اس میں چٹکی بھر کالا نمک شامل کریں۔
اجوائن کی چائے
اجوائن کی چائے بدہضمی اور گیس کے مسئلے میں بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ سیلری (celery’s) کے پانی اور الیکٹرولائٹ کنٹینٹ سے پانی کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس چائے کا استعمال آپ کی آنکھوں کی صحت میں بھی مدد کرتا ہے۔
اس کیلئے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن کے بیج ڈال کر پانی کو اچھی طرح ابال لیں، جب پانی ابل جائے تو اس میں تھوڑا سا نمک شامل کریں اور اسے چھان لیں۔
اجوائن اور ہینگ
ہینگ اور اجوائن کے بیج دو ایسے اجزاء ہیں جو بدہضمی اور گیس کے مسئلے سے نجات دلانے میں انتہائی موثر انداز میں کام کرتے ہیں۔
اس کیلئے آدھا چائے کا چمچ اجوائن کے بیج اور تین سے چار انچ ہینگ لیں، اس میں ایک چٹکی کالا نمک شامل کریں۔ اب اس مکسچر کو چبا کر پانی کی مدد سے نگل لیں۔
اسے اپنے کھانوں میں شامل کریں
اجوائن کو دیگر کھانوں میں ذائقہ دینے والے مصالحے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ اسے آٹے میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.