Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 19 ججز کے تبادلے کردیے

رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 08 ستمبر 2023 12:05am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے 19سول ججز اور مجسٹریٹس کو تبدیل کردیا۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات ماتحت عدلیہ کے ججز کو تبدیل کیا گیا۔

رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن سے 9 سول ججز محمد انعام اللہ، مبشرحسن، عمرشبیر، شہزاد خان، صہیب بلال، ملک امان، محمد نوید خان، عائشہ شبیراور امبرین اقبال کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ایسٹ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ایسٹ کے 10سول ججز میں سے ڈاکٹر ثاقب جواد، ملک محمد عمران، سید حیدرشاہ، صائمہ نورین اقبال، محمد نصیر الدین، نائمہ عفت، نزہت محمود خان، ڈاکٹر محمد سہیل، عدنان رشید اور حفیظ احمد کو سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں ایسٹ اور ویسٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نئے ٹرانسفر ہوکر آنے والے سول ججز یا مجسٹریٹس کو فرائض سونپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Islamabad High Court

district and session court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)