Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں صوبائی وزیر اسپورٹس کا سندھ گیمز کے انعقاد کا اعلان

کوشش ہے نومبر اور دسمبر میں سندھ گیمز ارینج کریں، جنید شاہ
شائع 07 ستمبر 2023 11:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں صوبائی وزیر اسپورٹس جنید شاہ نے سندھ گیمز کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا حکومت اپنا کام جاری رکھے گی۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں جنید شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سندھ گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 10سال سے سندھ گیمز نہیں ہوسکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ گیمز کا انعقاد میرا اہم خواب ہے، کوشش ہے کہ نومبر اور دسمبرمیں ہم سندھ گیمز ارینج کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتوں کا ایک دائرہ کار ہوتا ہے جس میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا حکومت اپنا کام آئین و قانون کےمطابق جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ روز مرہ کے امور انجام دیے جائیں اور انتظامی امور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

جنید شاہ نے کہا کہ ہماری اہم ذمہ داری صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے ، ہم الیکشن کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ہم میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں۔

صحت

sports

Exercise