Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

82 برس کی عمر میں باپ بننے والے ال پچینو مشکل میں پھنس گئے

گرل فرینڈ نے بیٹے کی پیدائش کے تین ماہ بعد راہیں جدا کرلیں
شائع 07 ستمبر 2023 11:16pm

فلم ’گاڈ فادر کے ہیرو ال پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نے بیٹے کی پیدائش کے تین ماہ بعد اداکارر سے راہیں جدا کرلیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے 83 سالہ اداکارکی گرل فرینڈ نور الفلاح نے بچے کی مکمل کسٹڈی کیلئے لاس اینجلس میں قانونی درخواست جمع کروا دی ہے۔

ال پچینو اور نور الفلاح اپریل 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے جبکہ تین ماہ قبل ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

نورنے عدالت میں کہا کہ وہ ال پاچینو کو بیٹے کی تعلیم، مذہب، علاج معالجے اور دیگر معاملات میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیں گی لیکن نومولود کو خاوند کے حوالے نہیں کریں گی۔

قانونی دستاویزات ال پاچینو اور نور نے بیٹے کی ولادت کے صرف 6 دن بعد ہی دستخط کردی تھیں جنہیں اب چند روز قبل عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

نورالفلاح کون ہیں

اداکار کی ساتھی نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ۱۹۹۱ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

2014 میں انہوں نے اپنی پہلی دستاویزی فلم ”دی ہوم لیس“ ریلیز کی، جو سڑکوں پر بے گھر افراد کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے 2016 میں ”پروسا نوسترا“ نامی ایک مختصر فلم بھی تیار کی، جو ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو اپنے بھائیوں کے کیلی فورنیا میں کالج واپسی کے خواب دیکھتا ہے۔

Al Pacino

Noor Alfallah