Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولمبو میں موسلادھار بارش، ایشیا کپ کے اہم میچز متاثر ہونے کا خدشہ

قومی ٹیم 10 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی
شائع 07 ستمبر 2023 07:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سری لنکا کے شہر کولمبو میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو پہنچ گئی ہیں۔

قومی ٹیم 10 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

ایونٹ کا فائنل معرکہ 17 ستمبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

سری لنکا میں بارش سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہورہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

بارش کی وجہ سے منسوخ کیے گئے میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ مکمل کرلی تھی تاہم پاکستان کو اننگ شروع کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

مذکورہ میچ میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کھیل پیش کیا تھا۔

asian cricket council

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023

Sri Lanka Rain