سپریم کورٹ میں جڑانوالہ کیس کی سماعت آج ہو گی
جڑانوالہ میں چرچ اور کئی گھر نذر آتش کرنے سے متعلق کیس سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے، پُرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کے بعد جلایا گیا۔
18 اگست کو اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئےکہا گیا تھا کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا، عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔
Comments are closed on this story.