Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مارکیٹ سے غائب ادویات کے متبادل برانڈز لانے کی تیاری

عدم دستیاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 07:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدم دستیاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ کی جانب سے جان بچانے والی عدم دستیاب ادویات کے فارمولے والی متبادل ادویات جلد رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

ادویات رجسٹریشن درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے، نئی ادویات کی رجسٹریشن کر کے پیداواری لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برانڈ رجسٹرڈ کرانے والی کمپنیز نے فوری پیداوار کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کینسر، شوگر، ہائپر ٹینشن امراض قلب ادویات، ویکسین کی رجسٹریشن اور خون پتلا کرنے والے نئے انجکشنز کی درخواستیں زیرغور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

ڈریپ نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ

اس کے علاوہ کلینیکل ٹیسٹ میں استعمال ہونے والا کنٹراسٹ میڈیا کیمیکل کے رجسٹریشن کی نئی درخواستیں زیر غور ہیں۔

medicine

drugs

DRAP

Shortage of Medicines