Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں آج بھی ہزاروں کی کمی

کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 05:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا۔

روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر گرنے سے سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ اور سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد چار روز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سونا بھی سستا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سونے کی قیمت میں اچانک 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی

ڈالر کیوں مہنگا ہوا، وجہ سامنے آگئی

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

سونا

bullion rates

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

Gold Mining