Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائیکورٹ کے ججز کو بلا سود کروڑوں روپے قرضوں کی منظوری

ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرض واپس کریں گے۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 06:40pm
تصویر: لاہور ہائیکورٹ
تصویر: لاہور ہائیکورٹ

نگراں پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کو دیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے۔

ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرض واپس کریں گے۔

ہائیکورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا۔

تمام 11 ججز کو 3 سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائے گی۔

Lahore High Court

Judges Loan