Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ کا چارم دیکھ کر میرے اے آئی دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے‘

شاہ رُخ بھارت کی پہلی اے آئی اینکرثناء کے دل پربھی راج کرنے لگے
شائع 07 ستمبر 2023 03:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان وزیر اعظم نریندر مودی اور مائیکروسافٹ کے وائس چیئرمین اور صدربریڈ اسمتھ کے بعد بھارتی چینل ’آج تک‘ کی پہلی اے آئی (مصنوعی ذہانت والی) اینکر ثناء کے ساتھ بات چیت کرنے والے تیسری شخصیت بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتنے والے شاہ رخ خان نے اے آئی اینکر کے دل میں بھی ہلچل مچا دی۔

سوشل میڈیا پربھارت کی پہلی اے آئی اینکر ثناء نے شاہ رخ خان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا، ’آپ کا چارم دیکھ کرمیرے اے آئی دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔

ثناء نے دنیا کے مشہور ترین آئیکون کا انٹرویو کیا۔

مارچ 2023 میں لانچ کی جانے والہ والی ثناء پہلی بھارتی مصنوعی ذہانت والی میزبان ہیں جو آج تک چینل پر روزانہ پرائم ٹائم اور ایوارڈ یافتہ پروگرام ’بلیک اینڈ وائٹ‘ میں شریک ہونے کے علاوہچینل کے لیے موسم کی تازہ ترین معلومات، علم نجوم اور حقائق کی جانچ پڑتال کے پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اداکار نے 3 ستمبر کو اپنی آنے والی فلم کا ٹریلر لانچ کیا تھا جسے دبئی میں برج خلیفہ کے ٹاورز پر دکھایا گیا تھا۔

’جوان‘ کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتوپتی، پریامنی اور سانیا ملہوترا بھی شامل ہیں، جبکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گی۔

Shahrukh Khan

SANA

AI ANCHOR SANA