Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ سینیئر سٹیزن ہیں‘ جویریہ سعود انگلیوں کے نشانات مٹنے پر کشمکش میں

میک اپ آرٹسٹ واجد خان اور اداکارہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
شائع 07 ستمبر 2023 03:39pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور وٹی وی میزبان جویریہ سعود کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں خود کو ’سینیئرسٹیزن‘ کا خطاب دیے جانے پر خاصی تشویش کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو معروف میک اپ آرٹسٹ واجد خان نے شیئرکی جس میں وہ جویریہ سے دلچسہ مکالمہ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

واجد کے استفسار پر جویریہ بتارہی ہیں کہ وہ اس لیے ڈپریشن کا شکارہیں کیونکہ ”ای سِم“ کیلئے جانے پر ان کے ”فنگرپرنٹس“ ہی نہیں آئے۔

اداکارہ کے مطابق انگلیوں کے نشانات ٹریس نہ ہونے پر ان سے کہا گیا کہ آپ ”سینیئرسٹیزن“ ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

لگتا ہے جو اس مہینے سانس لی اس کا بھی بل آگیا ہے

میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے

ریمو ڈی سوزا اور نورا فتیحی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

واجد کی جانب سے عمر کا پوچھنے پر جویریہ ہنستے جواب میں کہتی ہیں کہ پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔۔ ’لکیریں مٹتی جارہی ہیں‘۔

واجد کی جانب سے اداکارہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ 60 کراس کر چکی ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’پتہ نہیں، سمجھ نہیں آرہا‘۔

اداکارہ کے مداحوں نے اس ویڈیو کو سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

javeria saud