Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وکلاء نے عمران خان کو جیل میں 5 کتابیں پہنچا دیں

میری سماعت کیوں نہیں ہورہی، عمران خان کا وکلاء سے سوال
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 04:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ان سے ملاقات کی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر خان نیازی شامل تھے۔

وکلاء ٹیم کے مطابق ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف دائر کیس سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات رہی ہے، بطور وکیل میرا گلا ہے کہ ہمیں بہت دیر انتظار کرایا جاتا ہے، ڈیڑھ سے دو کلو میٹر پیدل چل کر جیل جانا دشوار ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات میں ٹائم کی کمی کی وجہ سے بہت کم بات چیت ہوسکی، چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق بہت سارے کیسز میں مختلف وکلاء کی ملاقات ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سہولیات پہلے کی طرح ہی ہیں، کمرے کے حالات وہی ہیں۔

سلمان صفدر کے مطابق چیئرمین نے سائفر کیس کے حوالے سے کہا کہ میری سماعت کیوں نہیں ہورہی۔

چئیرمین پی ٹی آءی نے سلمان صفدر سے پوچھا کہ سائفر کیس میں میری ضمانت تھی، جج صاحب کیسے چھٹی پر چلے گئے۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، وہ سامنے آئے گا۔

سلمان صفدر نے بچوں سے ملاقات کے حوالہ سے سوال پر جواب دینے سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کے لئے آئے وکلا کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا

عمران خان کی وکلا ٹیم کی جانب سے اپنے موکل چئیرمین تحریک انصاف کو 5 کتابوں کا سیٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئیرمین پی ٹی آئی کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اٹک جیل میں تقریباً ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی تھی۔

pti

imran khan

District Jail Attock