Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ساڑھے 4 لاکھ روپے کمانے کیلئے آپ کو بس نیند کے مزے لوٹنے ہیں

کس نے سوچا تھا کہ آرام طلبی بھی جیب کو بھر سکتی ہے
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 03:30pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بہت سے لوگ مواقع ہونے کے باوجود زندگی میں صرف اس لیے آگے نہیں بڑھ پاتے کیونکہ ان کی سُستی آڑے آجاتی ہے، لیکن کس نے سوچا ہوگا کہ یہی سستی اور آرام طلبی اس جدید دورمیں آپ کی جیب بھرنےکے کام بھی آسکتی ہے۔

اسپین میں بسنے والے اگرنیند کے رسیا ہیں تو پھر ان کے وارے نیارے ہیں کیونکہ وہاں خواب خرگوش کے مزے لوٹنے والوں کو اس کام کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔

دارالحکومت میڈرڈ کے ایک شاپنگ مال کے باہر رکھے نیلے صوفوں پردراز ان افراد کی تصاویرسوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہیں جو اب ہرسال دیکھنے کو ملتی ہیں۔ یہ سب ان صوفوں پر اس لیے سورہے ہیں کہ انہیں 1500 ڈالرز کا انعام جیتنے کی خواہش ہے۔

دراصل سال 2010 سے اسپین میں منعقد کروایا جانے والا یہ مقابلہ اس قدر وائرل ہوچکا ہے کہ اب ہرسال کروایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پاک بھارت عوام کے بعد شاداب نے حنا خان کا دل بھی جیت لیا

بھارتی سولرمشن نے اپنی سیلفی اور زمین و چاند کی تصاویر بھیج دیں

مسافرکو ڈائریا ہونے پر امریکی مسافر طیارے میں مسافروں کا بیٹھنا محال، پرواز واپس آگئی

لیسیسٹا(دوپہرمیں کھانے کے بعد قیلولہ) چیمپئن شپ 2 ہفتے تک جاری رہتی ہے۔ اس سالانہ تقریب کا مقصد تیزرفتارزندگی کی دوڑ میں روایت برقرار رکھنا ہے۔

اس ’سلیپنگ ٹورنامنٹ‘ کا بنیادی مقصد پاور نیپس یا قیلولہ سے متعلق آگہی دینا ہے کہ کام کے دوران تھوڑی دیر سوجانا انسان کی صحت بہتر بنانے کے علاوہ اس کا وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

مقابلے میں 5 افراد حصہ لیتے ہیں جن کی نگرانی ایک ڈاکٹر کرتا ہے۔ حصہ لینے والوں کو ان کی ہرایک منٹ کی نیند کے ایک ہزارپوائنتس دیے جاتے ہیں جبکہ 20 منٹ تک بغیر ہلے سونے والوں ک 5 ہزار پوائنٹس اضافی ملتے ہیں۔

اب یہ بھی جان لیں کہ نیند کے اس مقابلے میں جیتنے والے کو 1500 ڈالرز انعام ملتا ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Spain

Sleeping

Competition

winner