Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

روس کا یوکرین میں عوام سے بھرے بازار پر حملہ،17 افراد ہلاک

یوکرینی صدر نے اس حملے کو "دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا
شائع 07 ستمبر 2023 01:40pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

یوکرین کے شہر کوسٹیانتینیو میں روس نے عوام سے بھرے بازار میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہو گئے، اس دوران امریکی وزیر خارجہ بھی اعلانیہ دورے پر کیف میں تھے۔

یوکرائنی حکام نے بتایا کہ اس حملے میں مزید 32 افراد زخمی ہوئے، یہ حملہ روس کے خطرناک ترین حملوں میں سے ایک تھا، جو مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں فرنٹ لائنز سے 20 کلومیٹر دورکیا گیا تھا۔

حملے کے بعد کی ویڈیوز سامنے آئیں، جس میں دیکھا گیا کہ عمارتیں بالکل تباہ ہوگئی ہیں، متعدد افرا زخمی اور درجن سے ذائد ہلاک ہوئے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

روسی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک عام بازار تھا جہاں لوگوں کی دکانیں تھیں، وہاں لوگوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

انہوں نے اس حملے کو ”دہشت گردانہ حملہ“ قرار دیا اور بعد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میدان جنگ کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

یوکرین کے صدر کے ایک مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے بتایا کہ اس حملے کا واضح طور پرمطلب بلنکن کو سلام کرنا تھا، روس مسلسل یہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ کسی بھی اصول کی پابندی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارج کی آمد سے چند گھنٹے سے قبل روس نے بیلسٹک میزائلوں سے کیف کو نشانہ بنایا گیا۔

russia

Ukraine