Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت عوام کے بعد شاداب نے حنا خان کا دل بھی جیت لیا

ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں شاداب کا ایک اقدام شائقین کرکٹ کو بھا گیا تھا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 03:29pm
آل راؤنڈر شاداب خان، بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان
آل راؤنڈر شاداب خان، بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارت کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر سرحد پاربسنے والوں کے دلوں کو جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں میں شاداب کوہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو 2 ستمبرکو ایشیا کپ کے شری لنکا میں ہونے والے میچ کی ہے جو بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے اس اقدام کو بہت پسند کیا ہے۔

حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شاداب خان کی تعریف کی۔

اداکارہ نے لکھا، ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب، آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں‘۔

اداکارہ کے مطابق ،’آپ لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں، اس سے آپ کے بارے میں بہت کچھ پتہ چلتا ہے‘۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ 2023: اے سی سی نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا

”آمرس کینڈی“، ایشیا کپ2023 میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر صارفین مشتعل

ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں ہونے کا امکان

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پربھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے شائقین نے شاداب خان کے اس عمل کی تعریف کی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ون ڈے میچ 2 ستمبر کو ہوا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 267 کا ہدف دیا تھا تاہم جارحانہ بالنگ کرنے والے گرین شرٹس بارش کے باعث بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

Indian Actress

shadab khan

lifestyle

Hina khan

ASIA CUP 2023