Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کمپنیوں کی منیجمنٹ میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی تیاری

پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آف ایکشن ترتیب دینے کی ہدایت
شائع 07 ستمبر 2023 12:57pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری نجکاری کمیشن نے پی آئی اے، آر ایل این جی پاور پلانٹس اور 10 ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق بریفنگ دی۔

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس پاکستان اسٹیل ملز، روز ویل ہوٹل کی نجکاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت ہوا بازی اور نجکاری کمیشن کو ملکر پی آئی اے کی نجکاری کا پلان آف ایکشن ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔

ڈسکوز کی مینجمنٹ میں نجی شعبے کو شامل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی وزیر توانائی کی سربراہی میں مختصر مدت میں تجاویز دے گی۔

electricity

electricity price

electricity bill