روکھے بال کس وٹامن کی کمی کی علامت ہیں؟
خوبصورت بال کسے پسند نہیں ہوتے، درحقیقت خوبصورت بال ہی خواتین کی شخصیت کو نکھارتے ہیں۔
لیکن سال میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب خصوصاً خواتین کو بالوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
موسم میں تبدیلی کے سبب بالوں میں روکھا پن آجاتا ہے جو بالوں کو کمزور کردیتا ہے، لیکن بعض اوقات صحتمند غذا نہ لینا بھی بالوں کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
کن وٹامن کی کمی بالوں کو خشک کرنے کا سبب بن سکتی ہیں؟
صرف وٹامنز کی کمی عام طور پر کمزور بالوں کی بنیادی وجہ نہیں ہے، لیکن مخصوص وٹامن کی کمی آپ کے بالوں کی مجموعی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
بچے کا گلا خراب ہے، ناک بہہ رہی ہے تو اسے اسکول بھیجنا زیادہ بہتر ہے
دُنیا کی ٹاپ 5 میک اپ برانڈز کون سی ہیں
اداکارہ عروہ حسین کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوگئیں
بایوٹن
بالوں کی صحت کیلئے ایک اہم وٹامن بائیوٹن ہے، یہ بی وٹامن بالوں کی لچک اور ساخت کو مضبوط بنانے کے لئے جانا جاتا ہے۔
بائیوٹن کی کمی نازک اور کمزور بالوں کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔
وٹامن ڈی
وٹامن ڈی بالوں کی نشوونما کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ صحت مند بالوں کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن ای
دیگر وٹامنز کی طرح وٹامن ای بھی بالوں کی صحت کیلئے ضروری ہے۔ یہ بالوں میں ہائیڈریشن کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
روکھے بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے
وٹامنز کھانے کے علاوہ بالوں کے روکھے پن کو اس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔
ہائیڈریشن
ہائیڈریٹنگ، سلفیٹ فری شیمپو اور موئسچر لاک کرنے والے کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ ماہرین کے مطابق اضافی ہائیڈریشن کے لیے آپ ہیئر آئل بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ہیٹ اسٹائلنگ سے بچیں
ہیٹ اسٹائلنگ ٹولز کا زیادہ استعمال بالوں کی نمی چھین سکتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں میں روکھا پن پیدا ہوتا ہے۔ ان ٹولز کے استعمال سے پہلے ہیٹ پروٹیکشن اسپرے لازمی لگائیں۔
بالوں کو باقاعدگی سے تراشیں
بالوں کو ہر تین ماہ میں تراشنا روکھے اور کمزور بالوں کو ختم کرنے کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
سِلک یا ساٹن کے تکیوں کا استعمال
سِلک یا ساٹن تکیے پر سونے سے بالوں کے رگڑنے کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
بالوں کو اعتدال میں رہ کر دھوئیں
بالوں کو بار بار دھونے سے بالوں میں موجود قدرتی تیل ختم ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.