Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کو ایک لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

دلی بابو 16 کے بجائے 15 بسکٹ نکلنے پر کنزیومرکورٹ پہنچ گئے
شائع 07 ستمبر 2023 11:56am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں بسکٹ کے پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ملنے پر کمپنی کو ہرجانہ بھرنا پڑ گیا۔

دلی بابو نامی شخص نے پیکٹ میں سے ایک بسکٹ کم نکلنے پر کنزیوکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بھارت کی مقبول فوڈ کمپنی آئی ٹی سی فوڈزلمیٹڈ کیخلاف درج کروائی جانے والی اس شکایت میں صارف کا کہنا تھا کہ میں نے ’سن فِیسٹ میری لائٹ‘ نامی بسکٹس کا پیکٹ خریدا جس میں سے 16 کے بجائے 15 بسکٹ نکلے۔

عدالت نے فوڈز کمپنی کو حکم دیا کہ وہ اس غفلت پرخریدار کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے۔

مزید پڑھیں:

صبح کا آغاز بادام سے کرنا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

خواتین کیلئےحاضر ہے ’ہینڈ بیگ‘ والا اسمارٹ فون

ٹشو رول فریج میں رکھنے کے حیران کن نتائج جو آپ نہیں جانتے

جرمانے کی رقم کے علاوہ فوڈ کمپنی کومزید 10 ہزار روپے اخراجات کی مد کیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دلی بابو نے کمپنی کیخلاف 100 کروڑروپے ہرجانہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی ناجائز طریقے سے کاروبارکرتے ہوئے خریداروں کو ناقص سروس فراہم کر رہی ہے۔

کنزیومرکورٹ کی جانب سے صارف کے حق میں فیصلہ دیے جانے کے بعد آئی ٹی سی کو ایک پیکٹ بسکٹ ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں پڑگیا۔

اس کے علاوہ عدالت کمپنی کو اس مخصوص بیچ نمبرکے بسکٹ فروخت کرنے سے بھی منع کیا ہے جس میں یک پیکٹ میں 16 بسکٹ بیچنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

فوڈز کمپنی نے کنزیومر کورٹ کے سامنے پیش کیے جانے والے اپنے موقف میں کہا تھا کہ پیکٹ میں بسکٹ تعداد کے بجائے وزن کے مطابق پیک کیے جاتے ہیں۔ تاہم عدالت نے یہ موقف مسترد کرتے ہوئے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔

lifestyle

biscuit

Consumer Court

penalty