Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 روپے سستا، پشاور میں کرنسی مارکیٹ سیل

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے کی کمی
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 04:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اوپن مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ اور سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد چار روز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 307 روپے پر آگئی ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں آپریشن کے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج موصول ہورہے ہیں۔

کاروباری دن کے دوران ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 304 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

لیکن کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے 2.03 روپے کی مجموعی کمی کے ساتھ 304.94 روپے پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 307 روپے قیمت فروخت 312 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 306 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈالر کے ساتھ دیگر کرنسیز کے دام بھی اوپن مارکیٹ میں کم ہوگئے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 32 روپے کمی سے 383 روپے ہوگئی۔

یورو بھی اپنی قدر کھوبیٹھا اور 27 روپے کمی سے 328 روپے پر آگیا۔

سعودی ریال 6 روپے سستا ہو کر 82 روپے پر آگیا۔

اماراتی درہم کی قدر میں 6 روپے 90 پیسے کمی ہوئی اور قیمت فروخت 84 روپے پر آگئی۔

پشاور میں مارکیٹ سیل

دوسری جانب پشاور میں ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چوک یادگار کی کرنسی مارکیٹ سیل کردی۔

چوک یادگار حوالہ ہنڈی، کرنسی اور ڈالر اسمگلنگ کی بڑی مارکیٹ ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈالر کے ریٹ میں کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو

اس ضمن میں چیئرمین فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ میں کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اسی طرح بہتری آتی رہی تو غیر قانونی طور پر ہولڈ کئے گئے 5 سے 6 ارب ڈالر نکل سکتے ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ مزید نیچے جائے گا، آرمی چیف کی کرپشن، اسمگلنگ اور غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت مختلف معاملات پر توجہ ہے، جلد دیگر شعبوں میں بھی بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی روپے کے مقابلے ڈالر 21 روپے سستا ہوا ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر 307 روپے، گزشتہ روز 8 روپے کمی سے 312 روپے، دو روز قبل 5 روپے سستا ہوکر ڈالر 322 روپے پر آگیا تھا۔

یہ بھئ پڑھیں:

روپیہ تگڑا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اچانک 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی

غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروبار میں سرگرم بینکوں کو اپنی ایکسچینج کمپنیاں قائم کرنے کی ہدایت

تین روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 331 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی کے بھاؤ میں گراوٹ آنا شروع ہوئی۔

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices

US Dollars