Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جوان بیٹے کی لاش ٹھیلے پر اٹھائے معمر بھارتی خاتون آخری رسومات کیلئے بھیک مانگتی رہی

ویڈیو وائرل ہونے پر چیف میڈیکل آفیسر نے تحقیات کا حکم دے دیا
شائع 07 ستمبر 2023 10:10am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر میرٹھ میں جوان بیٹے کی لاش ٹھیلے پر اٹھائے معمر خاتون آخری رسومات کیلئے بھیک مانگتی رہی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معمر خاتون کو اپنے بیٹے کی لاش کو لیکر گھنٹوں پیدل چلنا پڑا کیونکہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جانے کے لیے کوئی گاڑی نہیں ملی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو اپنے چھوٹے بیٹے کی لاش کو ایک ٹھیلے پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ لوگوں سے التجا کر رہی ہیں کہ کوئی ان کے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے میں ان کی مدد کردے۔

خاتون کے بیٹے کا نام راجو تھا، جو مبینہ طور پر شرابی تھا، منگل کو شراب کی دکان کے قریب مردہ پایا گیا اور اس کی لاش گھنٹوں تک وہیں پڑی رہی، جبکہ اس کی ماں اور چھوٹا بھائی اُسے ڈھونڈتے رہے۔

جب انہیں راجو کی لاش شمشان تک لے جانے کے لیے گاڑی نہیں ملی، تو انہوں نے لاش کو ٹھیلے پر رکھ کر اس کے سہارے لاش کو شمشان گھاٹ تک لے گئے اور راستے میں لوگوں سے مدد طلب کرتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرٹھ کے چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او) ڈاکٹر اکھلیش موہن نے تحقیات کا حکم دیا کہ شمشان تک لے جانے کے لیے کوئی گاڑی کیوں دستیاب نہیں تھی۔

ڈاکٹر اکھلیش موہن نے کہا کہ ہمارے تمام اسپتالوں میں مردے کو لے جانے کے لیے گاڑیاں دستیاب ہیں، میں نے اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد بات کریں گے۔

Uttar Pradesh

ٰIndia