Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے

شادی کے سوال پر بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ مداح پر برہم
شائع 07 ستمبر 2023 02:23am

بھارت کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ مداح کی جانب سے شادی کا سوال کئے جانے پر خفا ہوگئیں۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ کیا کسی تامل بندے کے لیے کوئی موقع ہے؟‘

اس سوال پر اداکارہ نے سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے۔

خیال رہے رواں سال جون میں تمنا بھاٹیہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ اداکار وجے ورما سے بہت قریب ہیں اور دونوں ساتھ وقت بھی گزار رہے ہیں۔

دونوں اداکار نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’لسٹ سٹوریز 2‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔

tamanna bhatia