Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپالی گلوکارہ بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں
شائع 07 ستمبر 2023 12:19am

نیپالی گلوکار تریشلا گرونگ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ نے کہا ہے کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے ایشیا کپ میں گانے کی پیشکش ہوئی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اب میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایشیا کپ میں گانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ رہا پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مرحوم گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت موجودہ گلوکار راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم کا کوئی جواب نہیں۔

babar azam

Nepali singer