Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چہلم امام حسین کا ٹریفک پلان جاری، کونسی سڑکیں بند رہیں گی؟

کس روٹ کے ٹریفک کو کہاں موڑا جائے گا؟
شائع 06 ستمبر 2023 11:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، جبکہ گرین لائن بَس کا آپریشن آج معطل رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس نَشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جبکہ اس سے پہلےعَلم کا جلوس مارٹِن روڈ امام بارگاہ سے صبح 9 بجے برآمد ہوگا، جو نَشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا۔

دوسری جانب سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر آج گرین لائن بس کا آپریشن معطل رہے گا، تاہم اورنج لائن بس کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوتے ہی شہر کی جانب آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

تمام ٹریفک جو ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہا ہوگا اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریف کو ٹین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کو جیل روڈ فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ، شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی۔

chehlum imam hussain

Chehlum

Karachi route