Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہلم حضرت امام حسین کے دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد

خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمہ داخلہ سندھ
شائع 06 ستمبر 2023 11:07pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے دوران سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر ڈرون کیمرے اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات کو نشتر پارک سے حسینہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر تک چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کی کوریج کے لیے ہیلی کیم اڑانے پر پابندی عائد ہوگی۔

پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Chehlum

Drone Cameras