Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے تاجروں کا گورنر ہاؤس پر احتجاج کا اعلان، بجلی بلوں پر آرمی چیف سے مدد مانگ لی

تاجروں نے پلان بی بتا دیا۔
شائع 06 ستمبر 2023 10:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی کی قیمتوں کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے کراچی کے تاجروں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے مدد مانگ لی، تاجروں نے پلان بی کے تحت گورنر ہاؤس پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن کے تحت ”روزگار بچاؤ تحریک“ کے عنوان سے منقعدہ اجلاس میں تاجروں نے احتجاج کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں کے مخلص نہ ہونے کی بات نہیں کی، عقیل کریم ڈھیڈی

تاجر رہنما رضوان عرفان اور عتیق میر کا کہنا تھا کہ جمعہ کو لیاقت آباد 10 نمبر پر احتجاج کیا جائے گا جبکہ دوسرا احتجاج گورنر ہاؤس پر کریں گے، جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم ہوئی تو سولر پینلز کی فروخت متاثر ہوگی، ماہرین

تاجروں نے آرمی چیف سے بجلی کی قیمتوں پر ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اورعوام کی پریشانیوں کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیز ہیں، جب تک بجلی کی قیمتوں سمیت دیگرمسائل حل نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

electricity price

electricity bill

Army Chief General Asim Munir

Governor House karachi

Traders Association