Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریمو ڈی سوزا اور نورا فتیحی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بادشاہ اور رفتار کی لائیو پرفارمنس پر 5 منٹس تک رقص کیا
شائع 06 ستمبر 2023 09:21pm

کینیڈین نژاد بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

حال ہی میں نورا فتیحی اور بھارتی معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے اپنے ہپ ہاپ ڈانسرز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ رقص کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ اور رفتار کی لائیو پرفارمنس پر 5 منٹس تک رقص کیا۔

اس پرفارمنس میں ان کے ساتھ ایک ہزار 864 ہپ ہاپ ڈانسرز بھی تھے اور اسی تعداد کے باعث مذکورہ پرفارمنس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بن گئی۔

خیال رہے کہ 2014 میں امریکی ریاست الباما میں ایک ہزار 658 ڈانسرز نے ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا تھا جس کو 9 سال بعد بھارتی ڈانسرز نے توڑا ہے۔

Noora fatehi

Romeo d'souza