Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عروہ حسین کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوگئیں

اداکارہ نے کرکٹ میں بھارتی سیاست کی مداخلت پر بھی سوال اٹھادیا
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 10:30pm

اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ان دنوں کرکٹ میں کافی دلچسپی لیتی نظر آرہی ہیں اور اس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات پیش کرکے کررہی ہیں ۔

گزشتہ روز اداکارہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ساوتھ افریقہ کے خلاف کامیابی پر مبارک باد دی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خبر نے مجھے خوش کردیا، میں پاکستان کے لیے ہر میدان میں ہر جنس سے قطع نظراس طرح کی جیت چاہتی ہوں ۔

آج ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوارن انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار فارم میں ہے اور آج بنگلہ دیش سے باآسانی جیت جائیں گے ۔

انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں ایشیا کپ پاکستان لے کر آنا ۔

اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی جس سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہو رہا ہے۔

عروہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو کہ عالمی اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف ہے۔

پاکستان رواں سال ایشیاکپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جار ہے جبکہ باقی سری لنکا میں ہورہے ہیں۔

Urwa Hocane

ASIA CUP 2023