Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5 سالہ بچی زخمی

شہری نے ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا تو فائرنگ کردی.
شائع 06 ستمبر 2023 09:03pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پانچ سالہ راہگیر بچی ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان ہوئی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق احسن نامی شہری نے ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا تو فائرنگ کردی، ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انعم نامی پانچ سالہ بچی زخمی ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے کندے پر ایک گولی لگی ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Karachi Firing