Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ کی بازیابی: عدالت نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دیدی

لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
شائع 06 ستمبر 2023 06:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری وکلاء نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے گرفتار کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں پرویز الہیٰ کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں

پرویز الہیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پولیس پرویز الہی کے وکیل کی گاڑی بھی لے گئی

پرویز الٰہی کی گرفتاری پرچیف کمشنر، ڈی پی او اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس

فیصلے میں کہا گیا کہ واضح احکامات کے باوجود چیف کمشنر اسلام آباد پیش نہیں ہوئے، چیف کمشنر اسلام آباد نے پیش ہونے کی معقول وجہ نہیں بتائی، انہیں عدالتی احکامت کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Written Order