Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کی خسارہ زدہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں، نگراں وزیراعظم
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 10:33pm
نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اجلاس (تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ)
نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اجلاس (تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ)

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نقصان میں جا رہی سرکاری کارپوشنز کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اعلیٰ اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ پورا کرنے کے بارے میں پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں کے مخلص نہ ہونے کی بات نہیں کی، عقیل کریم ڈھیڈی

ایف بی آر نے بتایا کہ جولائی کے 534 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 538 ارب کے محصولات اکٹھے کیے گئے، اسی طرح اگست کے 648 ارب کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 669 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی کراچی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

دورانِ اجلاس نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کےلیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن کے بارے میں وفاق اور صوبوں کے مابین روابط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سرکاری کارپوریشنز جو نقصان میں جا رہی ہیں ان کی نجکاری کاعمل تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تیز تر کیا جائے۔

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar