Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ دینے سے انکار کے دعوے غلط ہیں،پاکستانی سفارتخانہ

دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 06:38pm
واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانہ (تصویر: اے ایف پی)
واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانہ (تصویر: اے ایف پی)

پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ میں پاکستانی ویزے نہ جاری نہ کیے جانے کے دعوے مسترد کردیے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے ان دعوؤں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا حوالہ سے پاکستانی سفارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا افواہوں کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شمالی کوریا کو نتائج بھگتنا پڑیں گے،امریکا

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزے مسلسل فراہم کیے جارہے ہیں، امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد نائیکوپ سے پاکستان جا سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی پاکستان کا ویزا لے کر بھی سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینا جھوٹی افواہیں ہیں، ویزا درخواستوں کو ”مسترد“ کیا جانا جھوٹ پر مبنی ہے۔

Washington DC

Pakistan Embassy

pakistani visa