Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کھلونوں والی الماری میں سونے سے 4 سال کے جڑواں بہن بھائی چل بسے

2014 سے اب تک ایسے واقعات میں 34 اموات ہوچکی ہیں
شائع 06 ستمبر 2023 04:12pm
تصویر فیس بک
تصویر فیس بک

امریکا میں 4 سال کے 2 جڑواں بہن بھائی کھلونے رکھنے والے ڈبے میں سونے کے بعد گھٹنے سے چل بسے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان کی والدہ سیڈی مائرز نے ایک دل دہلا دینے والی فیس بک پوسٹ میں جڑواں بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت سے لوگ ایک ہی وقت میں دو بچوں کو کھونے اور انہیں اس طرح کھونے کے درد کو نہیں جانتے ہوں گے جس کا کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس کائنات میں کسی چیز نے انہیں خاص طور پر منتخب کیا ہے، شاید انہیں مستقبل کے کسی سانحے سے بچانے کے لیے‘.

پوسٹ میں انہوں نے والدین کو متنبہ کیا کہ کھلونا الماری بند ہونے پر ’ساؤنڈ پروف‘ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اسے فوری طور پر تلف کردیں۔

بیٹی اورا اور بیٹے کیلن کو ان کے والد بستر پر لے گئے تھے لیکن 25 اگست کو رات گئے انہوں نے اپنے کھلونے رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈبے میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈبہ بند کرنے کے بعد بچوں کو آکسیجن نہیں مل رہی تھی جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے چل بسے۔ بچوں کے بازو ایک دوسرے کے گرد لپٹے ہوئے تھے اور ان کے بڑے بھائی نے سوچا کہ وہ اب بھی سو رہے ہیں۔

والدہ کے مطابق جڑواں بچے باقاعدگی سے مختلف اوقات میں بیدار ہوتے تھے اور وہ انہیں صبح مختلف جگہوں پر سوتے ہوئے پاتی تھیں اور کھلونے ان کے مشترکہ کمرے میں بکھرے ہوئے ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ہفتہ کو بیدار ہوئیں تو انہیں لگا کہ ان کے جڑواں بچے ابھی بھی سو رہے ہیں لیکن ان کے شوہر دیکھنے گئے تو گھر والوں کو پتہ چلا کہ کچھ غلط ہو گیا ہے، سب فوری طور پر گھبراتے ہوئے تلاش میں سڑک پر چیخنے لگے، پھر ان کے بڑے بیٹے ایکسٹن نے بتایا “ماں میں نے انہیں ڈھونڈ لیا! وہ اتنے احمق ہیں کہ کھلونے کے ڈبے میں سو رہے ہیں’۔

ماں کے مطابق، ’میں جانتی تھی کہ کچھ صحیح نہیں تھا، لیکن مجھے جلد احساس ہوا کہ بہت دیر ہو چکی تھی‘۔

مائرز نے لکھا کہ ’وہ گزشتہ ایک ہفتے سے فیملی کے ساتھ ہیں کیونکہ ہم بچوں کو اجذباتی طور پر خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے اور انہیں ان تمام محرکات سے دور رہنے کی ضرورت ہے جو انہیں ہماری اسی حالت میں رکھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔‘

امریکی کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کڈز ان ڈینجر نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 سے اب تک کھلونے رکھنے والےاس باکس سے متعلق واقعات میں کم از کم 34 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Dead

twins

daily mail