Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ سُپر4: نسیم شاہ کے میدان سے باہر جانےکا الزام اُروشی روٹیلا کے سر

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں نسیم شاہ گرگئے، نام منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈز میں
شائع 06 ستمبر 2023 03:26pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

ایشیا کپ کے سپُر4 مرحلے کا پہلا میچ کھیلنے والی گرین شرٹس کا اہم ہتھیار نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران سلپ ہوکرمیدان سے باہر چلے گئے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سپر4 مرحلے کا پہلا مچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہے جہاں جارحانہ آغاز سے انہیں ٹیم کو 3 وکٹیں بھی مل چکی ہیں لیکن فاسٹ بالر نسیم شاہ کا اچانک میدان سے باہر جانا سب کیلئے خاصا حیران کُن اور صدمے کا باعث بنا۔

نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران سلپ ہوکرباؤنڈری پر گرے جس سے انہیں خاصی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکس پر نسیم شاہ کا نام چند منٹوں میں ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں مداح اپنے تبصروں میں نسیم شاہ کیلئے فکرمندی کا اظہار کررہے ہیں۔

کئی صارفین نے نسیم شاہ کے گرنے کا الزام بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے سر ڈال دیا جو گزشتہ ایشیا کہ سے ہی نسیم شاہ کو کئی حوالوں سے اہمیت دینے کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اروشی نے رشبھ پنت کا پیچھا کرنا شروع کیا اور انہیں ایک بڑے کار حادثے کا سامنا کرنا پڑاجس سے وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔ اروشی نے نسیم شاہ کا پیچھا کرنا شروع کیا اور نسیم بنگلہ دیش کے خلاف 4 رنز بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔

کئی صارفین نے اس موقف پر بھی حس مزاح برقرار رکھتے ہوئے دلچسپ میمز شیئرکیں۔

واضح رہے کہ سپر فورمرحلے میں چھ میچز ہوں گے جس کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Naseem shah

ASIA CUP 2023