Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چینی کی قیمتوں میں کمی آگئی

ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے سستی
شائع 06 ستمبر 2023 02:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے کمی سے 173 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 5 سے 10 روپے کمی کے بعد چینی کے دام 180 سے 185 روپے کلو تک آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

گھر میں ڈکیتی، ڈاکو چینی اور گھی لیکر فرار

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے بازاروں میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔

sugar mills

karachi

sugar

sugar price

Sugar Smuggling