Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹشو رول فریج میں رکھنے کے حیران کن نتائج جو آپ نہیں جانتے

فریج میں رکھنے کے باوجود بھی اکثر سبزیاں جلد باسی ہوجاتی ہیں
شائع 06 ستمبر 2023 03:59pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اکثریت ٹشو رول کو صفائی کیلئے ہی استعمال کرتی ہے، لیکن ٹشو رول صفائی کے علاوہ اپنے اندر کئی طریقوں سے استعمال ہونے کی خاصیت سموئے ہوئے ہے۔

کاغذ کے اس ٹکڑے کو صفائی کے علاوہ حیرت انگیز طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سپر کرسپی چکن بنانے سے پہلے ٹشو پیپر کی مدد سے چکن کو خشک کرنا ہو یا اضافی چکنائی جذب کرنے کیلئے فرائڈ آئٹمز کو ٹشو پیپر پر رکھنا ہو، یہ کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

ٹشو کی ایک اضافی خصوصیت سبزیوں کو تازہ رکھنا بھی ہے، فریج میں رکھنے کے باوجود بھی اکثر سبزیاں بوسیدہ ہوجاتی ہیں لیکن اس نئے استعمال سے حیران کن نتائج مل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے

گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

کسی بھی سبزی کوتازہ رکھنے کیلئے ایک باکس میں ٹشو پیپر بچھا دیں اور سبزی رکھنے کے بعد اوپر دوبارہ ٹشو پیپر بچھا دیں۔

اس کے علاوہ فریج میں ایک ٹشو رول رکھنا بھی فریج میں موجود عجیب بدبو کو ختم کردیتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

زیادہ تر پھل اور سبزیاں وقت کے ساتھ پانی چھوڑتے ہیں۔ یہ نمی کہیں نہیں جاتی اور فریج کے کرسپر باکس میں پھنس جاتی ہے۔

یہ ٹشو رولز نمی کو جذب کرتے ہیں، جس سے سبزیوں کے نرم ہونے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

لیکن اس رول کو مہینے میں دو بار تبدیل کرنا ضروری ہے۔

اس سے فریج میں موجود پھل اور سبزیاں جتنی خشک ہوں گی، یہ اتنی ہی دیر تک چلیں گی۔

Women

lifestyle

kitchen

Hacks

tissue roll