Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم ہوئی تو سولر پینلز کی فروخت متاثر ہوگی، ماہرین

اب اچانک نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم یا تبدیل ہونے کا خدشہ ہے، چیئرمین نیپرا کمیٹی
شائع 06 ستمبر 2023 12:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار تو پریشان تھے ہی نیٹ میٹرنگ کے صارفین بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

نیٹ میٹرنگ کے ممکنہ خاتمے سے نہ صرف لوگوں کا سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ ہے، بلکہ سولر پینل کی فروخت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار فوسل فیول کا استعمال کم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے 30 فیصد بجلی کی تیاری کا ہدف شمسی توانائی کی ترغیب اور اپنی بجلی کے حصول کے لئے گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

چیئرمین نیپرا کمیٹی ریحان جاوید کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سال 2015 میں نیٹ میٹرنگ کی پالیسی دی جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گھریلو صارفین نے چھتوں پر سولر پینل لگائے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو بجلی بیچی لیکن اب اچانک نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم یا تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی ختم ہوتی ہے تو ان لوگوں کے لاکھوں روپے ڈوب جائیں گے جنھوں نے نیٹ میٹرنگ پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ماہر توانائی ابو بکر اسماعیل نے کہا کہ میٹرنگ نیٹ میٹرنگ کے ممکنہ خاتمے سے سولر پینل کا کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں لوگ سولر سے بجلی بنانے کےلئے بڑے پینلز لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کے بھاری بلوں کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں آپ کے ہوش اڑا دیں گی

بجلی کے بل میں نمایاں کمی کا سستا فارمولا

اسی ضمن میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ریگل چوک پر سولر پینلز کی درجنوں دکانیں ہیں، جہاں سیکڑوں افراد برسر روزگار ہیں۔

federal government

Solar panels on roof

Net Metering