Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب ندا یاسر اور زہرے عامر کو ’آن لائن‘ دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا

کرونا لاک ڈاؤن میں بہت سے نئے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر شروع کیے گئے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 03:35pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عالمی وبا کرونا وبا کے بعد جدیدیت نے شاپنگ کو بھی جدید کردیا ہے، اورکبھی ایک لت سمجھی جانے والی آن لائن شاپنگ فی زمانہ وقت بچانے کیلئے ایک ضرورت سمجھی جاتی ہے۔

دو سال کے لاک ڈاؤن میں بہت سے چھوٹے کاروبار انٹرنیٹ پر دکھائی دیے جن میں سے بیشتروقتی فائدے کیلئےمحض دھوکہ دہی کے تحت تھے۔

ایسے پیجزپر تشہیر کیلئے دکھایا کچھ اور صارف کو بھیجا کچھ جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک دھوکے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی آئیں، مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور اداکارہ زہرے عامر نے حال ہی میں آن لائن شاپنگ سے متعلق اپنا ناکام تجربہ بتایا۔

مزید پڑھیں:

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرلیا

کار کے بعد اب پیش خدمت ہے ندا یاسر کا ’کرکٹ فارمولا‘

ندا یاسر کو شو میں آنے کیلئے کس اداکارہ نے بہت پریشان کیا؟

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے شو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک خوبصورت مغربی جوڑے کا اشتہار دیکھا تھا، جس کی قیمت 3000 روپے تھی۔

انہوں نے جب وہ جوڑا آن لائن منگوایا توموصول ہونے والے جوڑے کو آرڈر کرنے والے جوڑے سے بلکل مختلف پایا۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ زہرے عامر نے اسی شو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے لیے ایک پاکستانی برانڈ سے 25 ہزار روپے کے کپڑے آن لائن خیردے تھے۔

لیکن اداکارہ کو وہ کپڑے موصول ہوئے جن کی کوالٹی کافی خراب تھی۔

Nida Yasir

lifestyle

Online Scam

Pakistani Actors

zohreh aamir