Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کافی ود کرن‘ کے بعد پیش خدمت ہے ’کافی ود افتی مینیا‘

افتخاراحمد کے نئے شو کے پہلے مہمان نسیم شاہ ہوں گے
شائع 06 ستمبر 2023 12:55pm
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

قومی کرکٹ ٹیم کے ’چاچا‘ افتخاراحمد بھی ساتھیوں کی طرح سوشل میڈیا پر خاصے متحرک ہیں۔ اکثروبیشتر دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے کرکٹر نے اس بار ’ہاٹ فیورٹ‘ کھلاڑی نسیم شاہ کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بنائی گئی ویڈیو شیئرکی ہے۔

ویڈیو میں نسیم شاہ اور افتخارکو ایک ساتھ ریسٹورنٹ میں کافی پیتے ہوئے خوش گپیوں میں مصروف دیکھاجاسکتا ہے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار کو ان کے مداح اور ساتھی کھلاڑی پیار سے ’چاچا‘ کہتے ہیں۔

افتخار احمد نے ایکس پرشیئرکی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’کافی وِد افتی مینیا‘ شو جلد آرہا ہے جس کے پہلے مہمان نسیم شاہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

کنگنا رناوت کرن جوہر سے ڈرنے لگیں

’کاش میری والدہ زندہ ہوتیں‘ ، افغانستان کیخلاف فتح کے بعد نسیم شاہ آبدیدہ

اروشی روٹیلا نے پاک بھارت ٹاکرا شروع ہوتے ہی ’نسیم شاہ‘ کو یادکرلیا

ناواقف مداحوں کو بتاتے چلیں کہ افتخار احمد نے یہ نام بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کے مشہور زمانہ شو ’کافی ود کرن‘ سے مُتاثر ہوکرلکھا ہے جس میں وہ معروف سیلیبرٹیز کو بلا کر ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہیں۔

افتخار احمد کی تخلیقی سوچ اور دلچسپ ویڈیو کو سراہتے ہوئے مداحوں نے تبصروں کے ڈھیر لگادیے۔

جہاں بیشتر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے وہیں کئی ایک کو نسیم شاہ کی وجہ سے اُروشی روٹیلا بھی یاد آگئیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ،افتخار، اروشی روٹیلا کاخواب جی رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کافی ود افتی مینیا‘ کا مقابلہ اب ’کافی ود کرن‘ کے ساتھ ہوگا۔

https://www.aaj.tv/news/30338000

جہاں زیادہ ترمداحوں نے کرکٹرکی تعریف کیں وہیں ایسے بھی تھے جنہوں نے مشورہ دیا کہ یہ سب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے، فی الحال صرف کرکٹ پردھیان دیں۔

lifestyle

Naseem shah

Karan Johar

Iftikhar Ahmad

show