شہید بینظیر نے میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملکی دفاع کو مضبوط کیا، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملکی دفاع کو مضبوط کیا۔
یوم دفاع کے موقع پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نےکہا کہ شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیکر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا جب کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر دفاع کو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کوئی دشمن ہمارے ملک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مضبوط دفاع، آئین کی پاسداری اور بااختیار پارلیمنٹ وطن کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی خوبصورت وادیوں کو وطن دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے قومی اتحاد، یکجہتی و حب الوطنی کا دن ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یوم دفاع کا دن قومی جوش و جذبے اور اتحاد، ایمان و یقین کی تجدید کرتا ہے، ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آرمی چیف
’مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کو توڑنے کا ارادہ کرنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا‘
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلیں بھی 6 ستمبر پر فخر کرتی رہیں گی، وطن عزیز ناقابل تسخیر ہے، پاک سرزمین کی جانب اٹھنے والی آنکھ خاک میں مل جائے گی۔
Comments are closed on this story.