Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی ریکارڈ پر ہائی کشمنر نے ماہ نور کو تعریفی سرٹیفکیٹ دے دیا

ماہ نور کی کامیابی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی، ڈاکٹر محمد فیصل
شائع 06 ستمبر 2023 11:33am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس سی) میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔

)ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کو جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔

ماہ نور نے جی سی ایس ای کے 34 مضامین میں اعلیٰ درجات کے ساتھ پاس کرنے کی غیر معمولی کامیابی نے ایک بین الاقوامی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہائی کمشنر نے ماہ نور کی اعلیٰ تعلیمی کامیابی پرتعریف کا اظہار کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مشعل راہ قرار دیا۔

انہوں نے ماہ نور کو نہ صرف اپنے خاندان کے لیے عزت بخشنے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانیوں کی غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنےکے لیے بھی سراہا۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے ماہ نور کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فیصل نے ماہ نور کے والدین کو مبارکباد دی اور اُنہیں اپنی بیٹی کی بھر پور مدد اور رہنمائی کے لیے بھی تعریف کی جب کہ تعلیمی کامیابی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بچوں کی پرورش میں والدین کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات، لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش

ماہ نور چیمہ کی ذہانت کا راز کیا ہے

پاکستانی ہائی کشمنر نے کہا کہ وہ ماہ نور چیمہ کی جی سی ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

london

Pakistani High Commission

Mahnoor Cheema