آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان میں آخری دن
آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نمائش کردی گئی، جو آج دوبئی آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر جائے گی۔
ورلڈ کپ ٹرافی آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، بنگلادیش، بحرین، کویت، اٹلی، فرانس اور پاپا نیوگنی سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی جہاں اسے بلدیہ عظمی لاہوراور تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔
ٹرافی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھی نمائش کیلئے رکھی گئی۔ تین روزہ دورے کے بعد اب ٹرافی دوبئی روانہ ہوگی۔ ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔
پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیڈرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
Comments are closed on this story.