روپیہ تگڑا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوگیا
کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں 14 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 306 روپے 97 پیسے میں جاری ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوکر ڈالر کی قیمت خرید 312 اور قیمت فروخت 316 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہونے سے ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا تھا۔
دوسری جانب دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور کاروباری روز کے اخختام پر 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 316 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 807 پر پہنچ گیا جوکہ گزشتہ روز 45 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.